• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجاب میں 1900 ارب کا ضمنی بجٹ پیش

پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے مالی سال کا ضمنی بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 1900 ارب روپے رہا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے سابقہ ادوار کی طرح عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے شاندار سفر کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری ہے گا اور 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کی کارکردگی 2008ء سے لے کر ہر گزرتے سال کے ساتھ خوب سے خوب تر ہوتی رہی۔ 

ان کا کہنا تھا لپ موجودہ حکومت نے 2008ءسے لے کر اب تک ٹیکس وصولی میں 345 فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے اور یہ وسائل صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں استعمال کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب  اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے دوران اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور مسلسل شور مچاتے رہے تاہم  وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث نے اجلاس جاری رکھا اور کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرکے جارہے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کا بجٹ آئندہ حکومت پیش کرے گی۔

تازہ ترین