• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بنگلہ دیش میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں رمضان کے خیراتی راشن کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ چٹاگانگ ڈسٹرک کے ایک مضافاتی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب رمضان کے آغاز سے قبل مقامی کاروباری شخصیت کی جانب سے غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کی جارہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے اس موقع پر 10 سے 12 ہزار افراد یہ اشیاء لینے کے لیے جمع تھےجبکہ ماہ رمضان کا آغاز رواں ہفتے بدھ یا جمعرات سے ہونا ہے۔

تازہ ترین