• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: طوفان سے 5 ریاستیں متاثر، 80 افراد ہلاک، 136 زخمی


بھارت کی پانچ ریاستوں میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 80افراد ہلاک 136افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں 51افراد جان کی بازی ہار گئے ،مغربی بنگال میں 14،آندھرا پردیش 12،نئی دہلی اور بہار میں 2،2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارت: طوفان سے 5 ریاستیں متاثر، 80 افراد ہلاک، 136 زخمی

بھارتی حکام کے مطابق 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں سے شمالی، مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے گر گئے اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 48 سے 72 گھنٹوں میں شمال اور مشرقی حصوں میں نئے طوفان سےخبردار کیاہے۔

بھارت: طوفان سے 5 ریاستیں متاثر، 80 افراد ہلاک، 136 زخمی

طوفانی بارشوں سے ہونے والی حالیہ ہلاکتیں بھارتی شہر آگرا میں مٹی کے طوفان سے 134 افراد کے ہلاک ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئیں۔

تازہ ترین