• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کھجور کی قیمتوں میں اضافے کا آخر سبب کیا ہے؟

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں ، گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ، کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، کھجور کی قیمتوں میں اضافے کا آخر سبب کیا ہے؟

کھراور خیرپور ملک میں کھجور کی پیداوار کے بڑے مراکز ہیں، یہاں سے کھجور بیرون ملک بھی بھیجی جاتی ہے، چند سال سے نئی فصل کارمضان المبارک کے بعد مارکیٹوں میں آنا کھجورکی قیمتوں میں اضافے کا بڑاسبب قراردیا جارہا ہے۔

دکاندارکہتے ہیں کھجور کی فصل عید کے بعد مارکیٹوں میں آتی ہے ۔ابھی جو کھجور فروخت ہورہی ہے وہ کولڈ اسٹور سے آرہی ہے اس لئے مہنگی ہے۔

ماہ صیام قریب آتےہی ذخیرہ اندوزکھجور کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررہےہیں جس سے خریدارسخت پریشان ہیں۔

رمضان کی آمد آتے ہی کھجوروں کے ریٹ بڑھ گئے ہیں جو ہلکی کوالٹی کی ہے اس میں 50روپے اور جو اچھی کوالٹی کی ہے اس میں 100روپے بڑھادیئے۔

یوں تو سندھ میں کئی اقسام کی کھجورپیداہوتی ہے لیکن ’اصیل ‘کھجور مہنگی ہونے کے باوجود خریداروں کی من پسند ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین