• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم پل حادثہ،7 افراد جاں بحق ،5 کی تلاش جاری

وادی نیلم پل حادثہ،7 افراد جاں بحق ،5 کی تلاش جاری

وادی نیلم پل حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 7 سیاحوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ لاپتہ 5 افراد کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔


دوسری جانب نالہ جاگراں کے پانی کا رخ کنڈل شاہی پن بجلی پروجیکٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے سیاح جاگراں پل پر کھڑے ہو کر تصاویر بنا رہے تھے کہ اچانک پل گرگیا تھا۔


اس پل پر سے بیک وقت زیادہ سے زیادہ چار افراد گذر سکتے تھے لیکن حادثے کے وقت اس پر تین تفریحی گروہوں کے لگ بھگ بیس سے بائیس افراد موجود تھے جن میں اکثریت طلبہ کی تھی۔

پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے 12 طلبا و طالبات اس میں بہہ گئے جبکہبارہ زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا۔

تازہ ترین