• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بصارت سےمحروم افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

لاہور: بصارت سےمحروم افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

لاہور کےکلمہ چوک میں بصارت سےمحروم افراد کادھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہے۔

بصارت سےمحروم افراد 4دن سے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور کے کلمہ چوک میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں، ان کے مطالبات ہیں کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے،نابینا کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ان کا وظیفہ بڑھایا جائے۔

بصارت سے محروم افراد کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات تسلیم ہونے تک یہاں سےنہیں جائیں گے۔

دوسری جانب بصارت سے محروم افراد کے دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس مکمل طور پر بندہے اور مسافر پریشان ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم میں انہیں کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین