• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میلانیا ٹرمپ کے گردے کا آپریشن

امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے گردے میں درد ہونے کے بعد انہیں والٹر ریڈ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی معمولی سرجری بھی کی گئی۔


میلانیا کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی سرجری بے حد کامیاب رہی اور اس ضمن میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کا مقصد گردے تک خون کا بہاؤ کم کرکے مزید نقصان سے بچانا ہے، 48 سالہ میلانیا ٹرمپ رواں ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔

میلانیا کی سرجری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مرین ون ہیلی کاپٹر کے ذریعے اہلیہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔





سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے اپنی اہلیہ کی صحت اور خیریت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب رہی، انہوں نے اس حوالے سے خیر خواہوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

میڈ اسٹار جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسپتال کے یورولوجسٹ ڈاکٹر کیتھ کووالزیک کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے گردے کے اطراف اینجیو مائیولی پوما (angiomyolipoma) نامی ٹیومر کی سرجری کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مرتبہ جب اس ٹیومر کا علاج ہوجائے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتا ہےاور اس کے دوبارہ بڑھنے کے امکانات نہیں ہوتے۔

تازہ ترین
تازہ ترین