• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انگلینڈ سیریز، پہلے میچ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

پاکستان انگلینڈ سیریز، پہلے میچ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلےمیچ کے لیے انگلش ٹیم نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف اعلان کردہ 12رکنی ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں الیسٹر کُک، مارک اسٹونمین، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس ، جونی بیئراسٹو، جوزبٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین