• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ ا یسکیپ پلان‘ کا سیکوئل 'ایسکپ پلان ٹو؛ ہیڈیس‘کا پہلا ٹریلر جاری


ہالی وڈ کے ایکشن ہیرومشہورِ زمانہ جان ریمبوکی ایکشن سے بھرپور 2013میں ریلیز کی جانیوالی سنسنی خیز فلم’ ایسکیپ پلان‘ کا سیکوئل بھی پیش کیا جا رہا ہے جس کا دھواں دھار ٹریلر بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔

 فلم’ ا یسکیپ پلان‘ کا سیکوئل 'ایسکپ پلان ٹو؛ ہیڈیس‘کا پہلا ٹریلر جاری

اسٹیون سی مِلرکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بارپھر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ایسی ہائی ٹیک جیل کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جاتاہے جہاں سے مجرموں کا فرار ہونا ناممکن ہوتا ہے تاہم ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے سیلویسٹرجیل سے فرار ہونے کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہیں ۔

 فلم’ ا یسکیپ پلان‘ کا سیکوئل 'ایسکپ پلان ٹو؛ ہیڈیس‘کا پہلا ٹریلر جاری

تاہم سیلویسٹر اسٹالون فلم میں خودجیل میں قیدنہیں بلکہ ایک کانٹریکٹ کے مطابق ہائی ٹیک جیل میں قید خطرناک مجرم کو فرار کروانے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے جس میں اس بار معروف ایکشن اسٹار ڈیو بیٹسٹا بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

 فلم’ ا یسکیپ پلان‘ کا سیکوئل 'ایسکپ پلان ٹو؛ ہیڈیس‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی دیگر کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار جِم کاویزیئل،جیمی کنگ اور50سینٹ نمایاں کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

لائنز گیٹ اسٹوڈیوزکے تحت بننے والی فل ایکشن پیک فلم" ایسکیپ پلان ٹو" کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو رواں سال29جون کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین