• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانگوں سے معذور 69 سالہ چینی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی


بلند و بالا اونچی چٹانوں پر کوہِ پیمائی کرنا کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کے لیے بہادر سے بہادر انسان کو بھی بیحد دل گردے سے کام لینا پڑتا ہے۔

دونوں ٹانگوں سے معذور69سالہ چینی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکر لی

چین سے تعلق رکھنے والے69سالہXia Boyu کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے معذوری کو شکست دیتے ہوئے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہے ۔

سن 1975میںXiaنے ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کی کوشش کی اور8ہزار600میٹر بلندی پرانہیں اور ان کی ٹیم کو برفانی طوفان نے آگھیرا جس کے نتیجے میں اس کوہِ پیما نے اپنے دوست کواپنا بیگ دے دیااور خود سردی میں ٹھٹھرتے رہے ۔

Xiaکو اس کے نتیجے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا تاہم ٹانگوں سے معذوری اورکئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود اس با ہمت شخص نے ہار تسلیم نہ کی اور اب 43سال بعد پانچویں بار کوشش کرنے پر Xiaکو بلا آخر کامیابی نصیب ہوئی۔

دونوں ٹانگوں سے معذور69سالہ چینی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکر لی

اس معمر شخص نے اپنی ہمت اور مضبوط ارادے کی بدولت یہ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجودماؤنٹ ایورسٹ کامیابی سے سَر کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

ٹھیک کہتے ہیں ارادے مضبوط ہوں تو انسان بڑی سے بڑی مشکل کو بھی مات دے سکتا ہے ۔

تازہ ترین