• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان میں تربوز سے بھرا ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا


آئے دن سڑکوں اور ہائے ویز پر ٹریفک حادثے ہونا معمول کی بات ہے جس میں کئی بار کوئی زخمی ہوتا ہے تو کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تاہم تائیوان میں ٹرک اُلٹنے پر وہاں موجود لوگوں کے منہ میں پانی آگیا۔

تائیوان میں تربوز سے بھرا ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا

ارے حیران مت ہوں ہائی وے پرتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹنے والے اس ٹرک میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں موجود درجنوں تربوز ٹرک اُلٹتے ہی سڑکوں پر ہر جگہ پھیلے دکھائی دیئے۔

تائیوان میں تربوز سے بھرا ٹرک ہائی وے پر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا

ٹنوں وزنی تربور چاروں اطراف پھیلے دیکھ کر تربوز کھانے کے دیوانوں کے منہ میں پانی بھر آیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیکن کئی گاڑیاں اور بائیکس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچیں۔

تازہ ترین