استقبال رمضان کے حوالے سے مسجد نبوی میں باب الاسلام سے باب البقیع تک کی راہداری کے قالین تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
مسجد نبوی میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی نے بیان میں کہا ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور باب البقیع تک کےقالین تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
راہداری کے سرخ رنگ کے قالین کی جگہ ڈھائی سو سبز رنگ کے قالین بچھائے گئے ہیں۔