• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت:بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنارس کے کینٹ ایریا میں زیر تعمیر پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ ادیتا ناتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں 4 گاڑیوں، منی بس اور رکشے کو نقصان پہنچا ہے، مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں تاحال ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکالنے کےلئے کام کررہی ہیں،اس لئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت کے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس ( این ڈی آر ایف )کی 5 ٹیمیں ریسکیو کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، حادثے میں مرنے والوں کو 5 جبکہ زخمی ہونے والوں کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین