• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اجلاس میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی مسترد

سعودی اجلاس میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی مسترد

سعودی کابینہ نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسترد کردیا ہے۔

دار الحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے جائز حقوق کی کھلی حق تلفی ہے اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب اس اقدام کےخطرناک نتائج سےپہلے ہی خبردار کرچکاہے۔

کابینہ اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیاں روکی جائیں ۔


تازہ ترین