• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فائرنگ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی

اسرائیلی فائرنگ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی

اسرائیلی فورسز کی غزہ پٹی پر فائرنگ سے 2 دن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے وسطی علاقہ البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سینکڑوں فلسطینی پیر کے روز اسرائیلی فورسز کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ سرحد پار اسرائیلی نشانے بازوں نے مظاہرین پر اندھادہند فائرنگ کردی، جس کے زد میں آکر 50 سالہ فلسطینی ناصر غراب موقع پر شہید ہوگیا۔

پیر کے روز امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے، جن میں 8ماہ کی شیرخوار سمیت سولہ بچے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 3ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین