• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا نے بڑی کوششوں کے بعد زمین حاصل کی تھی۔
لیکن پھر ان کا انتقال ہو گیا۔
آدھے پلاٹ پر قبضے کے بعد ہمیں ہوش آیا۔
لشتم پشتم چار دیواری کھینچی۔
بھائی نے ضد کی کہ مکان وہ بنوائے گا۔
دیواریں اٹھائی گئیں تو کوئی مسئلہ ہو گیا۔
عمارت ایک طرف جھکنے لگی۔
کل میں نے شور مچایا کہ یہ ٹیڑھ کیوں ہے؟
بھائی مجھے گھسیٹ کے گھر میں لے گیا۔
غصے سے بولا،
’’باہر کھڑے ہو کر نقص بتاؤ گے تو ناک کٹ جائے گی۔‘‘
میں نے کہا،
’’اندر بیٹھ کر نقص چھپاؤ گے تو مکان گر جائے گا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین