• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کل سے ہونگی

لاہور سمیت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کل 17 مئی سے ہو رہی ہیں، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے آخری روز پڑھائی کریں گے، بچوں نے چھٹیاں بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر لیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ سوچ کر بچے خوشی خوشی اسکول آئے اور ان کے چہرے چھٹیوں کے تصور سے بہت چمک رہے تھے۔

بچوں نے چھٹیاں منانے کی پلاننگ بھی کر لی ہے، کسی نے مری جانا ہے تو کوئی نانی کے گھر جائے گا۔والدین بچوں کی خوشی میں خوش، کہتے ہیں رمضان کے بعد بچوں کو گھومانے کے لیے لے کر جائے گے۔

دوسری جانب پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء اداس ہے کیونکہ ان کی چھٹیاں امتحانات ختم ہوتے ہی شروع ہونگی۔

تازہ ترین