• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔

امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔

تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔

میگھن مارکل باپ کی غیر موجودگی میں شادی کریں گی

73 سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے، میں اس کی شادی کی رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سےشادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پاؤنڈز سمیت شادی کی تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔

شادی میں شرکت کے لئےونڈسرکاسل سے چار ہزار مہمان مدعو کیے گئے ہیں جبکہ شادی دیکھنے ایک لاکھ افراد جمع ہوں گے۔

شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہوگا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گا۔

تازہ ترین