• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بلوچستان میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے‘

بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔

ڈائریکٹرموسمیات کوئٹہ ڈاکٹرعظمت حیات کےمطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تربت، پنجگور ، نوکنڈی اورملحقہ علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبےکےساحلی علاقوں میں چاند دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں، ساحلی علاقوں میں آب و ہوا میں نمی کی وجہ سے چاند نظر آنے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات کا یہ بھی کہناتھا کہ ماہ رمضان کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تازہ ترین