• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فروٹ منڈی میں خوش ذائقہ سندھڑی اور سرولی آم کی آمد

خوش ذائقہ آم کھانے والے تیار ہوجائیں، پھلوں کا بادشاہ آم دسترخوان کی زینت بننے کے لیے تیار ہے، حیدرآباد کی فروٹ منڈی میں سندھ بھر سے خوشذائقہ آم پہنچ رہے ہیں۔

حیدرآباد کی فروٹ منڈی میں اس وقت آم کی خرید و فروخت عروج پر ہے، ہر دکان اور گودام میں محنت کش ہرے ہرے سندھڑی آموں کو پیٹیوں میں پیک کرنے میں مصروف ہے جو چند ہی دن میں مکمل تیار ہو کر انتہائی ذائقہ دار بن جائیں گے۔

تاجروں کےمطابق گزشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں اس سال آم کی زیادہ اچھی فصل پیدا ہوئی ہے اور اب تک 25 فیصد سے زائد فصل منڈیوں میں پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھڑی کے علاوہ سرولی بھی تیار ہوچکا ہے، دونوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیجا جا رہا ہے ۔

آم کی فصل بہت اچھی ہے گذشتہ دس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سے زمیندار کسان اور تاجروں کو فائدہ ہوگا لوگوں کو بھی اچھا اور سستا آم ملے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں سندھ کے سندھڑی آم سے سحر و افطار کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔

تازہ ترین