• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اور دل کے مریض کیا روزہ رکھ سکتے ہیں؟

ذیابیطس یا امراض قلب کے مریض کیا روزہ رکھ سکتے ہیں؟

رمضان المبارک کے روزے ہر عاقل اور بالغ مسلمان پر فرض کیے گئے ہیں لیکن مریض روزہ رکھے یا نہیں اس سلسلے میں طبی ماہرین کی مختلف آراء ہیں۔

رمضان المبارک میں ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے روزے رکھے لیکن مریض کے لیے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس یا امراض قلب میں مبتلا افراد احتیاط کریں۔

15سے 16گھنٹے تک کچھ کھائے پیے بغیر ذیابیطس کے مریض کی شوگر کی سطح انتہائی کم ہوسکتی ہے، جس سے جان کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے اسی لئے وہ روزہ نہ رکھیں تاہم کم درجے میں شوگر کے مریض سحر و افطار میں میٹھی چیزیں زیادہ کھا کر روزہ رکھ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے ذیابیطس کے علاوہ امراض قلب اور گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے بھی زیادہ دیر تک پانی نہ پینا خطرے سے خالی نہیں لہٰذا ایسے مریضوں کو چونکہ دن میں کئی کئی بار ادویہ اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بھی روزہ نہ رکھیں تو بہتر ہے۔

رمضان شریف کے روزے جان بوجھ کر ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے لیکن مریض کے لیے دین فطرت اسلام نے رعایت دے رکھی ہے، اس حوالے سے مریض کے لیے جو احکامات ہیں ان پر علمائے کرام سے پوچھ کر عمل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین