• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس, ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ ہوگا

ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ ہوگا

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

ملزمان کو آج ڈھائی بجے تک سوالنامہ دے دیا جائےگا۔ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح پیر تک ملتوی کردی گئی ۔

تازہ ترین