• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فضائی آلوگی کے مضر اثرات سے خود کیسے محفوظ رکھیں

زیتون مکمل غذا بھی ہے اور دوا بھی اس پر کی جانے والی ہر تحقیق اس کےاستعمال کے نئے اور مختلف پہلو سے فوائد کو بیان کرتی ہے،یہ فوائد صرف زیتون کے پھل میں نہیں بلکہ اس کے پتے ہوں یا اس کا تیل فوائد کے اعتبار سے کسی کی اہمیت کم نہیں ۔

اس کے پتوں کا بھپارا دمہ کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،اس کے بھپارے سےبند ناک کھل جاتی ہے اس کیفیت میں سانس لینے میں دشواری کو دور کرتی ہے۔

زیتون کے پتوں کی افادیت پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے بعد جو نیا اور فائدہ مند پہلو مشاہدے میں آیا ہے کہ وہ افراد جو آلودہ فضاء میں مصروف عمل رہتے ہیں ایسے افراد زیتون کے پتوں کا بھپارا لینے سے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ ایک اور تحقیق میںمحققین کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال جلد کے کینسر کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔

فضائی آلوگی کے مضر اثرات سے خود کیسے محفوظ رکھیں

زیتون کے پتوں میں شوگر کا علاج بھی موجود ہے اور فلسطین کی دوا ساز کمپنی نے اس کے پتوں سے تیار کی گئی گولیاں(ٹیبلٹ) بھی متعارف کرائی ہیں،شوگرکے مرض کی دوا کی تیاری مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش بھی ہےجس نے اپنی اہمیت تسلیم کرائی ہے۔

فلسطینی دوا ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ زیتون کے پتوں سے تیار کردہ دوا بیماری پر فوری اثر کرنے میں 20 فی صد تک فعال ہے جب کہ دیگر دستیاب ادویہ 6 فی صد تک فعال ہوتی ہیں ۔

زیتون کے پتوں کے جوشاندے کا استعمال جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے،شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح میں غیر ضروری مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ دل کی شریانوں کوقوت بخشتا ہےاور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

زیتون کے پتے antioxidant ہیں عمل تکسید کو روکتے ہیں اور جسم میں پیدا ہونے والے فاضل اورزہریلے مادے کوختم کرتے ہیں۔

زیتون کا استعمال سال کے تمام موسموں میں موثر ہے،اس کا استعمال موسمی بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے،دل کے افعال کو درست کرتا ہے،جسم کو درکار غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے،بالوں کو صحت مند بناتا ہےہے، جلد کو چمک داربناتا ہے۔

حال ہی میں کی گئیں کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق زیتون کا تیل جلد کے کینسر سے بھی بچا سکتا ہے۔

تازہ ترین