• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ما ہرآرٹسٹوں نے دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی کاسل تیار کرلیا


یلجیئم میں ما ہرآرٹسٹوں کا تیار کر دہ دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی کاسل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے گینز ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ باؤنسی کاسل1,625اعشاریہ72فٹ لمبا ہے جو بچوں کے لئے نہیں بلکہ نوجوانوں کیلئے تیار کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر وہ اپنی بچپن کی یادیں پھر سے تازہ کر سکتے ہیں۔

 ما ہرآرٹسٹوں نے دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی کاسل تیار کرلیا

فٹ بال پچ کے برابریہ دیوہیکل کاسل کل 32مشکل کورسسز پر مشتمل ہے جو پار کرنا یقیناًکو ئی آسان کام نہیں۔

یہ دلچسپ اور دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی کاسل انوکھے اسٹائل اور دلچسپ کورسسز کی بدولت توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس پر بڑے اپنے بچپن میں ایک بار پھر داخل ہوتے ہوئے باؤنسی کاسل پراُچھل کود کرتے دکھائی دینگے۔

تازہ ترین