• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو ناشتہ کرایا

وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو ناشتہ کرایا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی جماعتوں کے ر نماؤں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، جس میں حلوہ پوری اور چنوں سے ارکان کی تواضع کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اور وزراء نے ناشتے کی ضیافت میں شرکت کی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے اس ناشتے کا بائیکاٹ کیا، خورشید شاہ، چوہدری نثار اور شیخ رشید بھی شریک نہ ہوئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ناشتے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس میں کیاگیا جس میں حکومتی ارکان سمیت اتحادی جماعتوں کےارکان نےشرکت کی۔

وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو ناشتہ کرایا

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان ناشتے میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی ناشتے کے لیے نہیں پہنچے، شیخ رشید اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی نہیں آئے۔

ناشتے میں ارکان کی حلوہ پوری، چنے، سفید چاول اور دال سے تواضع کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتے کی میز پر بجٹ کی منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین