• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئےتین نام سامنے آ گئے

 سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئےتین نام سامنے آگئے

سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئےتین نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نےنگراں وزیر اعلیٰ کے لئے این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضیٰ وہاب کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے ناموں کی تجویز کا مقصد اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے ہے تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن جائے بغیر ہی حل ہو جائے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کا نام بھی زیر غور آیا تاہم اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہونے کے خدشے کے تحت این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضیٰ وہاب کے نام زیر غور آسکتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ این ڈی خان اور سید مرتضیٰ وہاب کے ناموں پر اپوزیشن اختلاف کر سکتی ہے تاہم ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن رضامند ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین