• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ سامنے آگئی

رمضان المبارک کی آمد پر کمشنر کراچی کی جانب سے پرائس لسٹ جاری کر دی گئی۔

کمشنر کرچی کی طرف سے جاری کردی لسٹ میں سموسہ قیمہ درجہ اول فی درجن 168 روپے جبکہ سموسہ قیمہ درجہ دوم فی درجن 120 روپے، سموسہ آلو درجہ اول فی درجن 168 روپے جبکہ سموسہ آلو درجہ دوم 120 روپے میں فروخت کیئے جائے گے ۔

مکس پکوڑے درجہ اول فی کلو 220 روپے جبکہ مکس پکوڑے درجہ دوم فی کلو 200 روپے فرخت کیے جائیں گے۔ کھجلہ درجہ اول فی کلو 300 جبکہ کھجلہ درجہ دوم فی کلو 200 روپے فروخت کیئے جائے گے ۔

پھینی درجہ اول فی کلو 312 روپے جبکہ پھینی درجہ دوم فی کلو 212 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔ جلیبی درجہ اول فی کلو 240 روپے جبکہ جلیبی درجہ دوم فی کلو 160 روپے فروخت کی جائے گی ۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دی جانے والی لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قوانین کے مطابق عمل میں لائے جائے گی۔

تازہ ترین