• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چیئرمین نیب کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں آج پیشی سے معذرت

چیئرمین نیب کی طرف سے نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں آج پیشی سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے قومی اسمبلی کو جو جواب جمع کرایا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس مجھے آج صبح موصول ہوا،میری پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات کا شیڈول طے تھا۔

چیرمین نیب نے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے چیئرمین نیب کی معذرت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جواب دیا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب کمیٹی میں پیشی سے متعلق کچھ دیرمیں قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

ادھر کمیٹی نے نیب آفس کے ساتھ خط و کتابت کا تمام ریکارڈ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا تھا جس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین