• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں 17ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، الیکشن کمشنر سندھ

صوبے میں 17ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں صوبے بھر میں 17 ہزار 627 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ تقریباً دو لاکھ کے عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں الیکشن 2018 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈی آر اوز نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف نے عام انتخابات میں ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز کی ذمہ دارایاں نبھانے والے 29 سیشن ججز سے بطور ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسران حلف لیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج صوبہ سندھ کے تمام ڈی آر اوز کی تربیت اور آگاہی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ورکشاپ منعقد کی گئی ۔تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور عام انتخابات کی سیکورٹی کے لئے موئثر پلان ترتیب دیا جاچکا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ڈی آر اوز نے حلف اٹھایا ہے جبکہ الیکشن ہر لحاظ سے شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔

تازہ ترین