• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اصغر خان کیس میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

اصغر خان کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے جنرل رٹائرڈ اسلم بیگ اورلیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ اسددرانی کو آج طلب کیا تھا جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئےہیں جبکہ اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اصغر خان کیس میں اہم پیشرفت سامنے آیا ہے جس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو آج تحقیقات کے لیے طلب کیا۔

جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جبکہ اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ آج تحقیقاتی کمیٹی میں اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیںجبکہ کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈاکٹر رضوان اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لا علی شیر جاکھرانی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا بتاناہےکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اسد درانی سے پوچھا جائے گاکہ پیسوں کا انتظام کس نے کیا اور پیسے کہاں سے آئے؟ کس طرح بانٹے گئے؟

اس کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی دیگر سیاستدانوں کو بھی طلب کرے گی۔

تازہ ترین