• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا 4 سال پرانا وعدہ تاحال پورا نہ ہوا

بلاول بھٹو کا 4 سال پرانا وعدہ تاحال پورا نہ ہوا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو فٹبال کے فروغ کےلئے کام کرنے والے تنظیم نے 4سال پرانا وعدہ یاد دلادیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے فائنل کا نتیجہ جو بھی ہو برائے مہربانی بلاول بھٹو اور شیری رحمان ٹیم کو تصویر کھنچوانے اور امداد کےاعلان کےلئے نہ بلائیں۔

چارسال پہلے بلاول بھٹو نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کےلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا ،جو 4سال بعد بھی نہ مل سکے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپریل 2014ء میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کو بلاول ہائوس میں ظہر انے دیا تھا اور ساتھ ہی برازیل میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کےلئے کیش انعام کا اعلان کیا تھا۔

بلاول بھٹو کا 4 سال پرانا وعدہ تاحال پورا نہ ہوا

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے میراڈونا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں شیری رحمان نے ٹیم سے کیا وعدہ جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین