• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر گگلی، فلیپر سکھانے کیلئے میدان میں آگئے

عبدالقادر گگلی، فلیپر سکھانے کیلئے میدان میں آگئے

لیگ اسپن کے جادوگر عبدالقادر نوجوانوں کو گگلی، فلیپر اور لیگ اسپن کی مزید وارئٹی سکھانے کےلئے میدان میں آگئے ہیں۔

63 سالہ مایہ ناز سابق لیگ اسپنر نے اپنی روایتی انداز کے ساتھ بائولنگ کرائی،ان کی گگلی ، فلپر اور لیگ اسپن کی مختلف وارئٹز کا سامنا سابق کپتان سلمان بٹ نےکیا۔

سابق لیگ اسپنر نے کا کہناتھاکہ وہ نوجوانوں کو اسپن باولنگ کرانے اور اسے کھیلنے کے گر سکھانے کےلئے نیٹ پر آئے ہیں ۔

عبدالقادر نے اپنے منفرد اسٹائل سے تو عالمی شہرت حاصل کی وہیں ان کی جادوئی لیگ اسپن باولنگ بڑے بڑے بیٹسمینوں کوتگنی کا ناچ نچا دیتی تھی ۔

عبدالقادر اپنی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تو ٹپس دیتے ہی رہے ہیں لیکن ایک عرصہ کے بعد انہوں نے گیند ہاتھ میں تھام کر اپنے وہی منفرد اور جانداز انداز میں بولنگ شروع کردی ہے ۔

اسٹائل کے حوالے سے عبدالقادر کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کی دین ہے، انہوں نے ہمیشہ محنت کا سہارا لیا ہے اور منفرد رہنے کی کوشش کی ۔

سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کی لیگ اسپن ، فلپر اور گگلی کا سامنا سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے کیا جنہوں نے اب بھی عبدالقادر کو سب سے بہتر قرار دیا ۔

عبدالقادر کی باولنگ کے آج بھی سب معترف ہیں لیکن عبدالقادر کو شکوہ ہے اپنے انہیں لفٹ نہیں کراتے ۔

تازہ ترین