یوں تو ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے تاہم چین کے شہرTianjin میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگنوؤں کی طرح جگمگ کرتے ڈرونز کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا ۔
منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین تقریباََ چار سوآر سی ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پراُڑایا اگیا ور اِن جگمگ کرتے ڈرونز کی خوبصورت فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ آسمان پر ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
واضح رہے یہ دلچسپ ڈرون شو چین کے شہر Tianjinمیں ہونے والی دوسری عالمی انٹیلی جنس کانفرنس کی مناسبت سے منعقد کیا گیا جو 16سے 18مئی تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کی کمپنیز کے تیار کردہ جدید ڈرون نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔