• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کی سحری پھینی کے بغیرادھوری

رمضان المبارک کی سحری پھینی کے بغیرادھوری

رمضان المبارک میں روزہ دار سحری کا بھی خوب اہتمام کرتے ہیں، پھینی کے بغیر سحری کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔

پھینی ماہ رمضان کی سحری میں کھایا جانے والا وہ پکوان ہے جس کی تیاری اس بابرکت مہینہ سے قبل شروع ہوتی ہے اور آخری روزہ سے چند دن قبل تک جاری رہتی ہے، پھینی کی تیاری عام طور پر کارخانوں میں ہوتی ہے جہاں ایک ہی وقت میں کئی افراد اس کی تیاری میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔

پھینی میدہ سے تیار کی جاتی ہے جس کے لئے پہلے میدہ کو آٹے کی طرح خوب گوندھا جاتا ہے جس کے بعد اس میں گھی کا استعمال کر کے اس کے پیڑھے بنائے جاتے ہیں اور پھر اسے ہاتھوں سے بیل کر گھی میں تلا جاتا ہے، لچھے دار لذیذ پھینی کی تیاری میں خوب محنت درکار ہوتی ہے۔

ماہ رمضان میں جہاں بہت سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں پھینی کی خریدوفروخت بھی رمضان المبارک میں کئی لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتی ہے۔

تازہ ترین