عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق خودکش جیکٹ میں ملبوس حملہ آور نے بغداد کے شمال میں واقع التاجی ڈسٹرک کے علاقے طارمیہ میں ایک تعزیتی اجلاس میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 30افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔