• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ایم آئی کے کرنل شہید، وزیر اعظم کا افسوس

بلوچستان میں ایم آئی کے کرنل شہید، وزیر اعظم کا افسوس

بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم لشکر بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

وزیراعظم کی جانب سے کرنل سہیل کےاہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اورشہیدکےدرجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکرنل سہیل کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئےکہا کہ ہم بطورقوم بزدل دشمن کےخلاف سینہ سپر اورمتحد ہیں۔بہادرافواج سرزمین پاک سےآخری دہشتگردکےخاتمےتک پرعزم ہوکرلڑتی رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے خود کش بمباروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کےعلاقے کلی الماس میں کارروائی کی۔

آپریشن میں دو خود کش بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی بھی شامل ہے۔

ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سےزائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں خودکش بمبار افغانی تھے۔ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے

ذرائع کے مطابق کرنل سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ آج وہاڑی کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائےگی۔ شہید کا تعلق چک نمبر 91 ڈبلیو بی سے تھا۔

تازہ ترین