پبلک سروس کمیشن نے تمام امید واروں کے انٹرویو کئے۔
پھر ڈوڈو کو نگراں وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا۔
میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔
ڈوڈو سے دریافت کیا،
’’انٹرویو میں کیسے کام یاب ہوئے؟‘‘
ڈوڈو نے بتایا،
’’وہ پوچھ رہے تھے کہ نگراں بننے کے بعد کیا کرو گے؟
کسی نے کہا، الیکشن کی نگرانی کروں گا۔
کسی نے کہا، حکومت کی نگرانی کروں گا۔‘‘
میں نے بے تابی سے پوچھا،
’’اور تم نے کیا جواب دیا؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’میں نے جواب دیا،
ڈینگی کی روک تھام کے لئے
میں پنکچر کی دکانوں کی نگرانی کروں گا۔‘‘