آپ آف لائن ہیں
پیر 13؍محرم الحرام 1440ھ 24؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواز شریف تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کی مودی سے محبت پرٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ اپنی کرپشن اور کاروباری مفادات بچانے کے لئے نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں ‘ نواز شریف جس انداز میں تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں میرے لئے وہ قابل قدر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ اگر نواز شریف اسی رفتار سے مودی کا راگ الاپتے رہے تو ہمارے لئے ن لیگ کی باقیات کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔نیوز ایجنسیوں کے مطابق اسلام آباد عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر نواز شریف ہمارے حق میں مہم چلارہے ہیں۔میاں صاحب جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے‘اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں