• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نےچیئرمین نیب کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست گزار کوواپس کردی ہے ، بدھ کے روز رجسٹرار آفس کی جانب سے واپس کی گئی آئینی درخوا ست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی اس کی وجوہات بتائی ہیں ،درخواست گزار کی جانب سے فراہم کیا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 8 مئی کو نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ نواز شریف نے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کیے ہیں جبکہ 21 ستمبر 2016کو اسٹیٹ بینک اس خبر کی تردید کرچکا تھا، اس جھوٹی خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ہوتے ہوئے نیب شفاف کام نہیں کرسکتا، عدالت چیئرمین نیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے لئے کارروائی کرے۔

تازہ ترین