• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر آگیا، آج یکم رمضان اور پہلا روزہ ہے

چاند نظر آگیا، آج یکم رمضان اور پہلا روزہ ہے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآگیاہے ،جمعرات 17مئی کوپہلا روزہ ہوگا ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِصدارت دفتر محکمۂ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقدہوا ۔اپر دیر ،کوئٹہ ،بونیر ،ایبٹ آباد ،جیب آباد اور متعدد مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ،درجنوں علماء نے چاند دیکھا ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رمضان المبارک 1439؁ھ جمعرات 17مئی 2018؁ء کو ہوگا۔اجلاس میںمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا سید عبدالخبیر آزاد،مولانا محمد یٰسین ظفر،مولاناڈاکٹر عبدالرشید الازہری،ڈاکٹر حافظ عبدالغفور،مولاناحافظ عبیداللہ پنہوار، مولانامیاں عنایت الرحمن ،مولانا عبدالعزیز اَشعر، مفتی محمد عارف سعیدی، مولانا محمد ظفر سعیدی،مولانااخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری،مولاناعبدالمالک بروہی،مولانا قاری سید اختر شاہ،مولانا سید خالد محمود ندیم ،علامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی،مولانا محبوب علی سہتو، آغا گوہر علی،جناب غلام مرتضیٰ(سپارکو) اورزونل کمیٹی کراچی کے ارکان ،مولانا حافظ محمد سلفی ،مولانا صابر نورانی ،مولانا فیروز الدین رحمانی اورعلامہ علی کرار نقوی نے شرکت کی ڈائر کٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمورجناب نورسلام شاہ نے رابطۂ کار اورچیف میٹرولوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید نے اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے۔

تازہ ترین