• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کرداروں کو سامنے لانےکی نوازشریف کی دھمکی، کیا پی پی ساتھ ہوگی؟

دھرنے کرداروں کو سامنے لانیکی نوازشریف کی دھمکی، کیا پی پی ساتھ ہوگی؟

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نواز شریف کی دھرنے کے مزید کرداروں کا سامنے لانے کی دھمکی، جیو کے پروگرام آپس کی بات میں منیب فاروق نے اپنے پروگرام کے ابتداء میں کہا کہ نواز شریف نے 2014 ءء کے دھرنے کا ذکر کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے اُس وقت مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اب اگر نواز شریف راز افشاکرنا چاہیں تو پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوگی یا نہیں؟ جیو کے پروگرام آپس کی بات میں پیپلز پارٹی کے نیر بخاری کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یہ کس کو دھمکی دے رہے ہیں یہ غور طلب بات ہے اگر نواز شریف کچھ جانتے تھے اسٹیٹ کا انسٹیٹیویشن اگر کسی چیز میں ملوث تھا وہ وزیراعظم تھے اُن کے پاس اختیار تھا آئین اور قانون کے مطابق اُس وقت کیوں نہیں عمل کیا گیا آج اگر ان کی نظر میں ووٹ کا تقدس ہے وہ تقدس اس وقت کہاں غائب تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اپنی چوری کے حوالے سے کچھ نہیں ہے کہنے کو تو اب مسلم لیگ ن اپنا نیا موقف بنا رہی ہے ۔ دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو اپنی عقل کے مطابق دھمکیاں دے رہے ہیں بات یہ ہے ۔ جہاں تک چوہدری نثار کے مشوروں کی بات ہے انہیں مشورے آج یاد آرہے ہیں چار سال پہلے جب گھیرا تنگ کیا جارہا تھا اس وقت کہاں تھے ۔ جیو کے پروگرام آپس کی بات میں جے یو آئی ف کے مولانا حافظ حمد اللہ کا فاٹا کے انضمام کے حوالے سے کہنا ہے کہ فاٹا کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی ایسے افراد پر مشتمل تھی جن میں سے ایک بھی تعلق فاٹا سے نہیں تھا لیکن ہم نے اعتماد کیا کمیٹی پر کہ کمیٹی ایک ایسی رپورٹ مرتب کرے گی جس پر ہمارا اختلاف نہیں ہوگا لیکن جیسے ہی رپورٹ سامنے آئی جمعیت علماء اسلام نے اس کی مخالفت کی اس کے نتیجے میں متعدد نشستیں بھی ہوئیں ۔ جیو کے پروگرام آپس کی بات میں تجزیہ کار سلیم صافی کا فاٹا کے انضمام کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں فاٹا کے انضمام پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سیاست ہے اور اب یہ انا کا مسئلہ بن گیا ہے ۔

تازہ ترین