• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کےمختلف علاقوں میں بغیربجلی کے پہلی سحری

کراچی کےمختلف علاقوں میں بغیربجلی کے سحری

پہلی سحری پر کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہی،شہریوں نے اندھیرےمیں سحری کی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

شاہ فیصل کالونی نمبر4 اور 5 میں دس گھنٹے سے طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کو برداشت کرنا پڑی،یہ ہی حال کورنگی نمبر ڈیڑھ،ڈھائی اور چار نمبر اور لانڈھی کے شہریوں کا رہا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ یا تو ہیلپ لائن کا نمبر نہیں اٹھاتا اور اگر اٹھا بھی لے تو شکایت کے اندراج کے باوجود فالٹ دور نہیں کیا جاتا۔

گلستان جوہر،بلدیہ اتحاد ٹائون اور قائم خانی کالونی،سرجانی،فیڈرل بی ایریا اور نیو کراچی میں بھی روزہ داروں نے بغیر بجلی کے روزہ رکھا۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک نے میں نہ مانوں کی رٹ برقرار رکھی اور کہا کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے،مقامی فالٹ کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے ۔ ایک یونٹ پر کام کے باعث کچھ علاقوں میں اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین