• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر

یمن میں متعیّن سعودی سفیر نے کہا ہے کہ جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی۔

یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر
یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد سعید آل جابر نے یہ بات یمن کے پبلک ورکس اور شاہرات کے وزیر انجینئر معین عبدالملک سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی ہے۔

یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر
یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر

یمنی وزیر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کا پروگرام جنگ سے متاثرہ بہت سی گورنریوں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،بالخصوص سقطری میں جہاں تعمیر نو اور ترقی کے عمل کا سب سے پہلے آغاز کیا جائے گا۔

یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر

محمد آل جابر نے بتایا کہ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سقطری کا دورہ کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی حکومت سے بھی رابطے میں تھے۔

یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر
یمن کے جزیرہ سقطری کی تعمیر نو ہوگی:سعودی سفیر

انہوں نے کہا کہ سقطری میں یمنی شہریوں کی زندگیوں کے لیے اہمیت کے حامل مختلف ترجیحی شعبوں میں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

تازہ ترین