• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کے روزے: بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کیا کھائیں؟

گرمی کے روزوں میں بلڈپریشر، شوگر کے مریض کیا کھائیں؟

سخت گرمی اور طویل دورانیے کے روزے رکھنے کیلئے سحری اور افطاری میں بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کھائیں اور کس چیز سے پرہیز کریں؟

ماہ رمضا ن اس بار سخت گرمی کے موسم میں آیا ہے جس میں روزے کا دورانیہ بھی طویل ہے، دن بھر روزہ دار صبر کا دامن تھامے رہتے ہیں ،ایسے میں جب افطار کاوقت آتا ہےتو ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات اور چٹ پٹے کھانے دیکھ کے سبھی کا جی للچاتا ہے،مگر ذرا ٹھہر جائیں،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ افطار کے وقت بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، بلڈ پریشر اور شوگر کےمریض تو بہت احتیاط کریں ۔

شوگر کے مریض شربت یا کھجور سے روزہ کھولیں، پھر فروٹ یا چاٹ لیں پھر تھوڑے وقفے کے بعد نارمل کھانا کھائیں جبکہ جتنی دیر سے ہو سکے سحری کریں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ذیابیطس کے تمام مریض برابر نہیںہوتے، بے احتیاطی سے شوگر بڑھنے یا کم ہونے، تیزابیت، پانی کی کمی، خون کے گاڑھا ہونے جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس لئے روزہ اپنے معالج کے مشورے سے ہی رکھا جائے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جو خواتین حاملہ ہیں اور ذیابیطس کا شکار ہیں ان کا روزہ رکھنا ٹھیک نہیں، ٹائپ ون شوگر والوں کا روزہ رکھنا مشکل ہے جن کی شوگر بار بار لو ہو ۔

طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ ایسی غزائیں کھائی جائیں جو شوگر لیول کو لمبے عرصے تک آپ کے خون میں برقرار رکھ سکیں۔

روزے کی حالت میں ذیابیطس کے مریضوں کا شوگر لیول کم ہو، پسینہ آئے یا ہاتھ پاؤں کانپیں، دل تیز دھڑکے تو مریض کا روزہ توڑدینا ہی بہتر ہے۔


تازہ ترین