• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا ایران ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین کا ایران ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کےصدر ڈونلڈٹسک نے کہاکہ ٹرمپ جیسادوست ہوتودشمنوں کی کیا ضرورت ہے ؟؟یورپ کوٹرمپ کاشکرگزارہوناچاہیے،انکی وجہ سےخام خیالیاں دورہوگئیں ،ٹرمپ نےاحساس دلایاہےکہ ہمیں مددکی ضرورت پڑی توامریکاسب سےپیچھےہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کاسامناہےجوامریکی انتظامیہ کی من موجی ہے ،یورپی یونین کاامریکاکےلیےخطرہ بننےکی سوچ مضحکہ خیزہے، امریکا یورپ تعلقات کےمعاملےمیں ہمیں حقیقت کوپھرسےسامنےلاناہوگااور امریکاکےیکطرفہ اقدام کےباوجودایران ڈیل بچانےکی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی ۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونےسےخطےکےامن اورتحفظ کوشدیدخطرات لاحق ہوجائیں گے،یورپ امریکاتعلقات اورواشنگٹن تہران تعلقات سےمتعلق مشترکاموقف اپناناہوگا ، ہمارےپاس وسائل ہیں،مگرخودکوبیوقوف نہیں بناناچاہیے،یہ وسائل محدودہیں۔

تازہ ترین