• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کے 54 نومنتخب اسمبلی ارکان پر قتل کے مقدمات

بھارت کی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں نومنتخب221 ارکان میں سے71مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئےجبکہ54 ارکان اسمبلی پر قتل ،اقدام قتل جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ، بی جے پی کے بیالیس، کانگریس کے تیئس اور جنتا دَل کے گیارہ ارکان اسمبلی پر مختلف جرائم کے مقدمات درج ہیں ۔

کرناٹک اسمبلی کے دوسوپندرہ ارکان کروڑ پتی ہیں ، نصف تعداد دس کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے گوشواروں میں یہ اثاثے ظاہر بھی کیے ہیں ۔

کانگریس کے ایک رکن کے اثاثوں کی مالیت دس ارب پندرہ کروڑ، دوسرے کی چھ ارب چالیس کروڑ اور تیسرے کی چار ارب ساٹھ کروڑ روپے ہے

تازہ ترین