• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور سے خاتون اور 3بچوں کی بوری بند لاشیں ملیں

شکار پور سے خاتون اور 3بچوں کی بوری بند لاشیں ملیں

شکار پور میں گھر کے باہر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، مقتولہ کے شوہر نے قتل کا الزام اپنے بھائیوں پر لگادیا۔

پولیس کے مطابق شکار پور کے علاقے نیو فوجداری میں علی نواز کی بیوی اور تین بچوں کی بوری بند لاشیں اس کے گھر کے باہر سے ملیں۔

مقتولین میں علی نواز کی بیوی، 26 سالہ بیٹی، 6اور 8 سال کے دو بیٹے شامل ہیں۔

علی نواز کے مطابق اس کے بھائیوں محمد نواز اور شاہ نواز نے منگل کو اس کے بیوی بچوں کو اغوا کرلیا تھا جبکہ پولیس نے اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی ۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز، اس کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔

تازہ ترین