• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکا نے حزب الله کی قیادت پرپابندیاں عائد کردیں

امریکانےلبنان کی تنظیم حزب الله کی قیادت پرپابندیاں عائدکردیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب الله کے سر براہ حسن نصرالله اور نائب نعیم قاسم پر اضا فی پابندیاں لگا دی گئیں ، صحرائے اعظم میں موجودداعش کےگروہ سمیت4دیگرافرادپربھی پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے بعد سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے بھی حزب الله کے 10 رہنماؤں کے نام اپنی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیئے جن میں حسن نصرالله اور نائب نعیم قاسم کے نام بھی شامل ہیں ۔

ان افراد کے اثاثےا ور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں  یمن میں داعش اور القاعدہ کے اہم سربراہوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

تازہ ترین