• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی کمپنی نے چین سے معافی مانگ لی

امریکا میں کپڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی معروف ریٹیلر کمپنیGapنے چین سے معافی مانگ لی،کمپنی کی جانب سے معافی ٹی شرٹ پر چین کا متنازع نقشہ چھاپنے پر مانگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک چینی کمپنی نے آرڈر پر ٹی شرٹس کی پرنٹنگ کا کام امریکی کمپنی کو دیا تھالیکن جب یہ ٹی شرٹس چھپ کر آئیں تو اس پرچین کا متنازع نقشہ چھپا ہوا تھا جس میں نہ تو تائیوان کو چین کا حسہ دکھایا گیا تھا اورنہ ہی جنوبی تبت کے نقشے میں شامل کیا گیا تھا۔


متنازع نقشہ ٹی شرٹس پرچھپنے کے بعد اس غلطی پرامریکا میں موجود چینی ٹریڈ قونصلر نے بھر پور رد عمل کا اظہار کیا ،انہوں نے نہ صرف رد عمل کا اظہا ر کیا بلکہ امریکی کمپنی کیخلاف ہرجانے کی ادائیگی کیلئے مقدمے کا بھی اعلان کیا تاہم امریکی کمپنی نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہو ئے فوری طور چین سے معافی مانگ لی ہے۔

امریکی کمپنی Gapنے وضاحت کی ہے کہ چین کے نقشے کی چھپائی میں غلطی نا دانستہ اور بلکل غیر ارادی طور پر واقع ہوئی کمپنی چین کی حاکمیت اورمکمل خودمختاری و سالمیت کا تہہ دل سے احترام کر تی ہے ۔

کمپنی فوری طور پر متنازع نقشے والی تمام ٹی شرٹ کے بدلے نئی ٹی شرٹس تیار کرکے کمپنی کو فراہم کرے گی ، چینی مارکیٹس میںجتنی بھی ایسی شرٹس موجود تھیں انہیں تلف کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین