• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گھونگھے کی یادداشت دوسرے کو منتقل کرنے کا تجربہ

یادداشت ایک سے دوسرے گھونگھے کو منتقل کرنے کا تجربہ

امریکا میں سائنسدانوں نے ایک گھونگھے کی یادداشت دوسرے گھونگھے میں منتقل کرنے کا تجربہ کیا ہے، اس تجربے سے الزائمر کی بیماری کے علاج اور ذہنی دباؤ سے نجات میں مدد مل سکے گی۔

سائنسی جریدے جرنل ای نیورو کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی ایک ٹیم نے سمندری گھونگھے پر یہ تجربہ کیا ۔

اس تجربے کے دوران حاصل ہونے والا ریبونیوکلیک ایسڈ انجکشن کے ذریعے دوسری نسل کے گھونگھوں میں منتقل کیا گیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں میں اس نوعیت کے تجربات کا فوری امکان نہیں لیکن جلد اس میں پیش رفت متوقع ہے۔

تازہ ترین